اہم خبریں

طوفانی باد و باراں،16 پروازیں منسوخ،70 تاخیر کا شکار،ایک کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی ( اے بی این نیوز   )کراچی میں طوفان اور بارش کے باعث 16 پروازیں منسوخ اور 70 تاخیر کا شکار ہوئیں جب کہ ایک پرواز ملتان میں اتری۔ مدینہ سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز کو ملتان کی طرف موڑ دیا گیا۔

کراچی سے اسلام آباد کی 4 اور کراچی سے لاہور کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ جبکہ کراچی سے سکھر سے تربت جانے والی قومی ایئرلائن کی 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

کراچی سے کوئٹہ جانے والی قومی ایئرلائن کی 2 اور نجی ایئرلائن کی کراچی سے دبئی کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

اس کے علاوہ ملتان سے مسقط جانے والی قومی ایئرلائن کی دو پروازیں پی کے 171 اور 172 منسوخ کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی پرواز کو لینڈنگ کے لیے ایک گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔

اسی طرح کراچی سے فیصل آباد جانے والی پرواز کو بھی ٹیک آف کا انتظار کرنا پڑا۔ کراچی سے جدہ، شارجہ، بیجنگ، دبئی اور استنبول جانے والی 20 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

مزید پڑھیں :کرونا کی ویکسینیشن کرانے والوں کیلئے بری خبر،قبل از وقت بوڑھا ہو جا ئیں گے،اہم انکشاف

متعلقہ خبریں