مری (اے بی این نیوز ) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف مری پہنچ گئے۔ وہ اسلام آباد ایکسپریس وے کے راستے کشمیر پوائنٹ باغِ شہیداں میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں ان کا قریبی رفقا اور پارٹی رہنما استقبال کے لیے موجود تھے۔ نواز شریف کی مری آمد کو سیاسی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ اس دورے کو نہ صرف پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی سے جوڑا جا رہا ہے بلکہ اسے سیاسی سرگرمیوں کے نئے مرحلے کا آغاز بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا مری میں قیام اہم مشاورتی ملاقاتوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ پارٹی رہنماؤں اور قریبی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اہم فیصلے مری ہی سے متوقع ہیں۔ ن لیگ کے کارکنان اور سپورٹرز بھی اس خبر کو خاصی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کی موجودگی پارٹی کے لیے ایک نئی توانائی اور سیاسی حرارت پیدا کرے گی۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ