بونیر (اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل سیدعاصم منیرکاسیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ ۔ وزیراعظم نے سوات، بونیر، شانگلہ اورصوابی میں متاثرہ علاقوں کاجائزہ لیا سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ناگہانی آفت میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہارافسوس کرنے آیاہوں۔
بادل پھٹنے سے آبی ریلے نے طغیانی کی شکل اختیارکی جس سے جانی ومالی نقصان ہوا۔ واقعات پر ہر آنکھ نم ہے۔ انسانی جانوں کے ضیاع سے بڑھ کردکھ کی کوئی اور بات نہیں ہوسکتی۔ وفاقی حکومت اور پاک فوج متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ وزیراعظم اورفیلڈمارشل کوریلیف آپریشن پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے متاثرین سے اظہار یکجہتی ۔ ہرممکن امدادفراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا شہریوں کی حفاظت اورریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ فیلڈ مارشل نے فارمیشن کوہدایت کی کہ ذمہ داری کو انتہائی لگن کے ساتھ انجام دیں۔
مزید پڑھیں :کراچی میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش