اہم خبریں

نا ئیجیریا،مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ،27 افراد شہید،متعدد زخمی

ابوجا(اے بی این نیوز)نائیجیریا میں مسجد کے احاطے میں نماز کے دوران فائرنگ کردی گئی،فائرنگ سے 27 نمازی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، شہید ہونیوالے نمازیوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی، دوسری جانب حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کدونا میں بھی نامعلوم مسلح ملزمان نے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 7 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ریاست کدونا کے دور دراز کے گاؤں کی مسجد میں فائرنگ اس وقت کی گئی تھی جب بڑی تعداد میں نمازی عبادت کر رہے تھے، ملزم پوری کارروائی اطمینان سے کرکے فرار ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزبدھ 20اگست 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں