اہم خبریں

جوا اور کیسینو ایپس کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا،کتنی ایپس پر پابندی عائد ،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) جوا اور کیسینو ایپس کو ملک بھر میں غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ان ایپس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

سائبر ایجنسی نے جوئے کی 46 ایپس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فہرست جاری کی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان غیر قانونی ایپس میں غیر ریگولیٹڈ فاریکس ٹریڈنگ ایپس بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلاک کی گئی ایپس میں ایسی ایپس بھی شامل ہیں جو شہریوں کے ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبر کی تفصیلات فراہم کرتی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سائبر کرائم کی درخواست پر پی ٹی اے تمام غیر قانونی ایپس کو بند کر دے گا۔

مزید پڑھیں :کل سکول بند رکھنےکااعلان

متعلقہ خبریں