اہم خبریں

سونا سستا ہو گیا

کراچی ( اے بی این نیوز      ) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی۔ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں اضافے کے بعد منگل کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کمی سے 356600 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی سے 305727 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جو 11 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3339 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔
مزید پڑھیں :خانپور ڈیم بھر گیا، 6بجے سپل ویز ایک بار پھر کھولنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں