اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق 42 سالہ مریض، جو اٹک کا رہائشی ہے، 15 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران اس میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں جس کے بعد اسے فوری طور پر پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا۔
اہم بات یہ ہے کہ مریض اسپتال سے فرار ہوگیا جس پر انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکام کے مطابق مریض کا سیمپل 16 اگست کو لیبارٹری بھجوایا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کے بعد اس میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت اور ایئرپورٹ حکام نے اس صورتحال کو نہایت سنجیدگی سے لیا ہے اور مریض کو تلاش کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ منکی پاکس ایک خطرناک وائرس ہے جس سے بروقت بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر نہایت ضروری ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں تاکہ بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں :کرا چی جل تھل ہو گیا، سڑکیں تالاب بن گئیں،رین ایمرجنسی نافذ،ملک بھر میں امدادی کارروائیاں جاری