اہم خبریں

سیلاب نے تباہی مچادی،اب تک 341افراد جان کی بازی ہار گئے، امجد خان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اے بی این نیوز کے پروگرام’’ سوال سے آگے ‘‘میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا امجد خان سےسوال کیا گیا کہ اب خیبرپختونخوا کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے کیونکہ کلائوں برسٹ کی خبریں آرہی ہیں ، خیبرپختونخوا کے بیشر علاقے زیر آب آئےہوئے ہیں اس سے متعلق آپ کیا کہتےہیں اس کے جواب میں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا امجد خان نے جواب دیا کہ سیلاب سےتباہ کاریوں کے باعث ابھی تک جو اطلاعات آئی ہیں اس کےمطابق 341افراد جان کی بازی ہار گئےہیں اس میں بونیرسے222 افراد بھی شامل ہیں۔

آج صبح ایک اور کلائوڈ برسٹ صوابی میں ہوا ہے اس میں بھی تباہی ہوئی ہے اور اس میں بھی ابھی تک اطلاعات کےمطابق 11 افراد جاں بحق ہوگئےہیں اور وہاں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور 15افراد ابھی بھی مسنگ ہیں ملبے تلےدبے ہوئےہیں ان کو ریسکیو کیا جارہا ہےان کو وہاں سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بونیر میں بھی 100 سے زائد افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئےہیں ان کی ڈیڈ باڈیز کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بڑے بڑے پتھر جن کا وزن ٹنوںکے حساب سےہے ان پتھروں کے نیچے متعدد افراد دبے ہوئے ہیں جن کی ڈیڈ باڈیز نکالنا بہت مشکل کام ہے ریسکیو آپریشن میں آرمی اہلکار، پولیس اہلکار سول ڈیفنس اہلکار شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں۔خواتین کا پولیس میں شامل ہونا کسی ثقافت کے خلاف نہیں بلکہ قومی ترقی اور امن کے حق میں ہے

متعلقہ خبریں