لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب میں طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ مریم نواز کا تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو پیشگی اقدامات کی ہدایت۔
ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں رہ کر صورتحال کی نگرانی کا حکم دیدیا۔
بالائی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں کے خدشے کے پیش نظر فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت۔
مری، کوہ سلیمان، راولپنڈی، جہلم، چکوال میں خصوصی الرٹ جاری۔
سیاحوں کی نقل و حرکت محدود، مری کی طرف سفر پر پابندی پر غور۔
ندی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی، دریاؤں کے کناروں پر پولیس پٹرولنگ بڑھانے کا حکم۔ مریم نواز نے کہا کہ
آبی گزرگاہوں کے قریب بسنے والوں کیلئے انخلا کی تیاری مکمل رکھی جائے،
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ،مفت ای بائیک سکیم کا اعلان، جا نئے اہلیت اور درخواست دینے کی آخری تاریخ بارے
