سیالکوٹ( اے بی این نیوز )پنجاب حکومت نے سیالکوٹ میں خواتین اساتذہ کے لیے مفت ای بائیک سکیم کا اعلان کیا ہے۔ مقامی کاروباری شعبے کی مدد سے متعارف کرائے گئے ایک اقدام کے تحت سیالکوٹ کی خواتین اساتذہ کو جلد ہی ان کے روزمرہ کے سفر کی سہولت کے لیے الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔
سیالکوٹ کی ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا کہ یہ اقدام وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خواتین اساتذہ کو محفوظ اور زیادہ آسان ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔اس مہینے کے شروع میں درخواستیں طلب کی گئی تھیں، اور اب تک 650 سے زائد اساتذہ نے درخواست دینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی تھی۔
کٹ آف کی عمر 35 سال ہے۔ مستقل اور کنٹریکٹ اساتذہ درخواست دینے کے اہل ، جن میں بیوہ، طلاق یافتہ خواتین، اور ان کے خاندان کے واحد کمانے والوں کو ترجیح دی جائیگی۔ شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ای بائک کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی۔
اس سے قبل یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے مخیر حضرات کی مدد سے 14 خواتین اساتذہ میں ای بائیکس تقسیم کی تھیں۔ حکومتی عہدیداروں کا خیال ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف خواتین کی نقل و حرکت کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ صاف توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کو اپنانے کو فروغ دے کر ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں :موسم کی خراب صورتحال،مری و گلیات میں سیاحوں کی نقل وحرکت محدود،جا نئے کب تک