اہم خبریں

کُری اور کورنگ نالہ میں طغیانی، راول ڈیم کے سپل وے بھی کھول دئیے گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد رات بھر بارش کے باعث کُری نالہ اور کورنگ نالہ میں طغیانی آگئی جبکہ اس دوران راول ڈیم کے سپل وے بھی کھول دئیے گئے جس کے باعث پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور پانی ملحقہ رہائشی آبادیوں میں گھس گیا ہے.

اہلیان علاقہ نے راول ڈیم منیجمنٹ کو سپل وے بند کرنے کا مطالبہ کیا تاہم متعلقہ افسران نے سپل وے بند کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اس لیے سپل وے بند نہیں ہو سکتے مقامی لوگوں کی مدد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی کوئی ٹیم دونوں نالوں کی مانیٹرنگ کے لیے موجود نہیں ہیں .

جس کے باعث رہائشی اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب سے نبرد آزما ہیں کیا کسی سانحہ یا بڑے نقصان کا انتظار کیا جا رہا ہے؟رہائشی اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں سپریم کورٹ اور وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کے باوجود کورنگ نالہ اور کُری نالہ سے ملحقہ ہاوسنگ سوسائیٹیوں اور کالونیوں کے خلاف کوئی کاروائی سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے نہیں کی بلکہ اپنے اپنے مفادات کی تکمیل کرکے مجرمانہ چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں .

جس کے باعث غوری ٹاؤن،گلبرگ گرین،برما ٹاؤن،سوہان پل سے ملحقہ غیر قانونی تعمیرات کسی بڑے سانحہ یا حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں جن کے خلاف کاروائی کے لیے فائلیں سی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر دفتر میں دبا دی گئی ہیں جو اعلی حکام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

مزید پڑھیں :بارشیں  مزید کتنے دن جاری رہیں گی،کونسا نیا سسٹم پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں