اہم خبریں

روسی ریجن ریازن کی فیکٹری میں دھماکا،11افراد ہلاک،130 زخمی

ماسکو(اے بی این نیوز) روس کی ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ روسی ریجن ریازن میں کی ایک فیکٹری میں پیش آیا جہاں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق واقے میں 130 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ دھماکا فیکٹری میں ایک ورکشاپ کے اندر آگ لگنے سے ہو ا تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

رپورٹ کے مطابق کچھ آزاد میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا گن پاؤڈر بنانے کی فیکٹری میں ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری حکام نے کچھ نہیں بتایا۔
مزید پڑھیں: کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،7 افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں