اہم خبریں

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،7 افراد جاں بحق

کوہاٹ (اے بی این نیوز)کوہاٹ کے علاقے ریگی شینوخیل میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین تاندہ ڈیم پر پکنک منانے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار17 اگست 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں