اسلام آباد(اے بی این نیوز) خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان ، خطہ پو ٹھو ہار اور شمال مشرقی پنجاب کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
• شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
شدید بارشوں / آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر / دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔
مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔
اتوار کے روز سندھ،خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلو چستان ا ور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ، جنو ب مشرقی سندھ اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش متوقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مر طوب رہے گا۔
اتوار کے روز خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، شمال /جنوب مشر قی سندھ، شمال /جنوب مشر قی بلو چستان ا ور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش متوقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اوربا لائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: سیالکوٹ سٹی 27، اوکاڑہ 02، خیبر پختونخوا: تخت بائی 06، دیر 02اور کشمیر: کوٹلی میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی ، سبی 43، دالبندین، دادو،بھکراور جیکب آبادمیں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اتوار (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران تیز /موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
دریں اثنا ءاسلام آباد کے مختلف سیکٹرز بشمول ایف-6، جی-6، جی-8، آئی-8، ایف-10، جی-10، بہارہ کہو، ترامڑی اور بنی گالہ میں شدید بارش کے باعث سڑکوں پرپانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
مزید پڑھیں: مودی کے برے دن،امریکا نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیئے