اہم خبریں

فیصل ایونیو کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج کیس،تمام ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز         ) فیصل ایونیو کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان کیجانب احتجاج اور نعرے بازی، سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ ۔ پولیس کیجانب سے پی ٹی آئی کے گرفتار 40 سے زائد کارکنان عدالت میں پیش کئے گئے۔

عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان الدین کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا ۔ پولیس کیجانب سے ملزمان کے 7 دن روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ وکیل انصر کیانی نے کہا کہ

یہ ایک جعلی سا مقدمہ درج کیا گیا تمام لوگوں کو مختلف مقامات سے اٹھایا گیا ہے۔ جس مقام کا وقوع بنایا گیا ہے وہاں سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے کسی نے روڈ بند نہیں کیا۔
پولیس کیجانب سے کوئی ایف آئی آر نہیں چھوڑی گئی تمام اس ایف آئی آر میں لگا دی ہیں۔ پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو 2 روز قبل گرفتار کیا۔ ورکرز کو حبس بے جا میں رکھا گیا اور آج اس مقدمہ میں پیش کردیا۔
پی ٹی آئی کیجانب سے 15 اگست کو کوئی احتجاج کی کال نہیں تھی۔ اس ایف آئی آر کا مدعی ہی مجاز افسر نہیں ہے، اسکو خارج کیا جائے۔ وکلاء صفائی کیجانب سے ملزمان کو مقدمہ ڈسچارج کرنے کی استدعا۔

پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے مرزا عاصم بیگ، انصر کیانی ،شمسہ کیانی ودیگر وکلاء پیش ہوئے ۔ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف پاپو ،اقدام قتل، ڈکیتی ودیگر کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ مسترد کرتے ھوئے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید پڑھیں :ویٹرنری گریجوایٹس،پیرا ویٹس کے لئے انٹرن شپ پروگرام ،ماہانہ 60000 وظیفہ،کون اہل،کیسے اپلائی کیا جائے،جا نئے

متعلقہ خبریں