واشنگٹن ( اے بی این نیوز ) ٹرمپ نے کہا کہ اگر میری پیوٹن سے ملاقات اچھی نہ ہوئی تو میں اٹھ کر چلا جاؤں گا۔
صدر ٹرمپ نے روسی صدر سے ملاقات کے حوالے سے ایئر فورس ون (امریکی صدر کے خصوصی طیارے) پر امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی چاہتا ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ ملاقات کس چیز سے کامیاب ہوگی، اگر آج جنگ بندی نہ ہوئی تو مجھے خوشی نہیں ہوگی۔
دوسری جانب کریملن (روسی صدارتی محل) کا کہنا ہے کہ سہ فریقی ملاقات اسی صورت میں ممکن ہے جب صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن کے درمیان الاسکا میں ہونے والی ملاقات نتیجہ خیز ہو۔
ایک بیان میں کریملن نے کہا کہ روسی اور امریکی صدور کے درمیان ملاقات چھ سے سات گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہے۔
کریملن نے کہا کہ امریکہ، یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی اجلاس اسی صورت میں ممکن ہے جب الاسکا میں صدر ٹرمپ اور صدر پوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات نتیجہ خیز ہو۔
مزید پڑھیں :گوگل کی بولی لگ گئی،جا نئے حیران کن پیشکش،کس نے کتنی رقم کی آفر دی