راولپنڈی (اے بی این نیوز)چہلم امام حسین ؓکا مرکزی جلوس کا پرانا قلعہ پہنچ گیا۔ جلوس کا آخری حصہ تاحال راجہ بازار میں موجود ہے۔ امام بارگاہ شہیدان کربلا اور دربار شاہ چن چراغ سے برآمد جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہیں ۔
ماتمی سنگتوں کی نوحہ خوانی سینہ کوبی جاری ہے۔ جلوس رات گئے امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔سیکورٹی انتظامات کے لیئے پولیس سول ڈیفنس شاہین پیس فورس اور رینجرز کے دستے موجود ہیں۔
پولیس کے چار ہزار سے زائد اہلکار جلوس کی سیکیوریٹی پر مامور ہیں۔
مزید پڑھیں :انڈے ،چکن ،چینی،پیاز،لہسن،چائے کی پتی،مٹن ،خشک دودھ،صابن، بیف سمیت جا نئے اور کیا کیا مہنگا ہوا