اہم خبریں

ڈالرآپے سے باہر، انٹربینک میں 276 اور اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا

کراچی( اے بی این نیوز    ) انٹربینک میں ڈالر کی قدر 276 روپے 57 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک دم 5 روپے 65 پیسے کے اضافے سے 277 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی تھی تاہم مارکیٹ بند ہونے تک یہ اضافہ پانچ روپے 22 پیسے ہوگیا جس کے بعد آج ڈالر کی نئی انٹربینک قیمت 276.57 روپےکی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح ایکسپورٹرز نے بھی بیرونی ممالک سے اپنی برآمدی آمدنی کی 4 سے 5 ملین کے چھوٹے چنکس منگوا کر کیش کرانا شروع کردئیے ہیں جس سے ڈالر کی سپلائی قدرے بہتر ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں