لاہور ( اے بی این نیوز ) پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق
مون سون بارشوں کے باعث کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔
کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا راولپنڈی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے کمشنرز کو الرٹ جاری ۔
اٹک، میانوالی، بھکر، لیہ، کوٹ ادو ،راجن پور اور رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔
ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔
عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر،ضمانتیں منظور کر لی گئیں