اہم خبریں

پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر،ضمانتیں منظور کر لی گئیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس کا کیس ۔
عدالت نے 10 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔
پی ٹی آئی کارکنان کی 20،20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔
ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ وکیل صفائی نے کہا کہ
ہمارے تمام کارکنان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔
یہی تمام دفعات اٹھا کر پہلے تھانہ لوہی بھیر کے مقدمہ میں لگائی گئی تھی۔
یہ تمام ملزمان سٹوڈنٹ ہیں یہ کوئی احتجاج نہیں کررہے تھے۔
پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے ایڈووکیٹ مرزا عاصم بیگ، انصر محمود کیانی، سردار وجاہت سمیع عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاون میں مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی ،جا نئے کون کون شامل

متعلقہ خبریں