اہم خبریں

پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی ،جا نئے کون کون شامل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی ۔ معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پاکستان کی کاروباری گروپس کی مالیت بارے رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز پاکستان کے امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں

سر انور پرویز نے پاکستان میں 3 ارب 62 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ٹبہ گروپ پاکستان کا تیسرا امیر ترین کاروباری خاندان ہے۔ ٹبہ گروپ 1 ارب 88 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرا امیر ترین گروپ ہے۔

پاکستان ٹوبیکو گروپ پاکستان کا چوتھا امیر ترین کاروباری گروپ ہے۔ پاکستان ٹوبیکو نے ایک ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ ابراہیم گروپ کے میر شکیل پاکستان کی پانچویں امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں۔
براہیم گروپ نے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ۔ آغا خان گروپ 954 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ چھٹا امیر ترین گروپ ہے۔ میاں منشاء پاکستان کی ساتویں امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں۔
میاں منشاء نے پاکستان میں 920 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ سید بابر علی کا شمار 40 ارب پتی کاروباری خاندانوں میں پہلے نمبر ہے۔ پیکجز گروپ کے سید بابر علی 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے مالک ہیں رپورٹ

فاطمہ گروپ کے فواد مختار دوسری بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔ گوہر اعجاز پاکستان کی پانچویں بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔ لیک سٹی ہولڈنگ کے مالک گوہر اعجاز 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے کاروباری مالک ہیں۔

مزید پڑھیں :بھارت تقسیم ، ناگا لینڈ آزاد،ناگا آزادی دن منایا گیا،بھارتی مظالم تقریبات کو نہ روک سکے

متعلقہ خبریں