اہم خبریں

بونیر،7طالبعلم ، ایک استاد 2 بچے سیلابی پانی میں بہہ گئے

بونیر( اے بی این نیوز   ) کلیل کے مقام پر 7طالبعلم اور ایک استاد جبکہ برگوکند میں2 بچے سیلابی پانی میں بہہ گئے۔
ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیمیں بچوں کو تلاش کرنے میں مصروف۔

شانگلہ میں رات گئے سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ۔
شانگلہ میں موسلادھار بارشوں کے باعث مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ۔
شانگلہ کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ۔
شانگلہ میں بارشوں کے باعث خوازہ خیلہ ٹو بشام سڑک ڈھیرئی کے مقام پر بند ہو گئی۔

ضلع بونیر میں طوفانی بارشوں سے سیلابی ریلے،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چھوٹا ہیلی کاپٹر بونیر روانہ۔ سیلاب میں پھنسے افراد کو چھتوں سے نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر ریسکیو۔
باجوڑ میں ریسکیو کے لیے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی روانہ۔ ترجمان کے مطابق
صوبائی حکومت کے پاس صرف دو ہیلی کاپٹر دستیاب۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ہنگامی صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ متاثرہ اضلاع کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
بونیر میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کے لیے ریسکیو جاری۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کمشنر ملاکنڈ اور ڈی سی بونیر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

مزید پڑھیں :دریابپھر گئے ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ، سیلاب،اموات،تباہی ،مکمل اور تفصیلی رپورٹ میں تازہ ترین صورتحال جا نئے

متعلقہ خبریں