اہم خبریں

کلائوڈ برسٹ ہو گیا، 32 افراد ہلاک،سیلاب نے تباہی مچادی،مزید اموات کا خدشہ

کشتواڑ (اے بی این نیوز)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آگیا۔
بادل پھٹنے سے کم از کم 32 ہندو یاتری ہلاک، متعدد لاپتہ ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق
بڑی تعداد میں ہندو مندر کی یاترا کیلئے موجود تھے۔
شدید بارشوں اور اچانک سیلاب نے تباہی مچا دی۔
مژھل ماتا مندر گاؤں سے تقریباً 8.5 کلومیٹر دور، 9.5 فٹ بلندی پر ہے۔
دوپہر 12 سے 1 بجے کے دوران شدید بارش کے بعد سیلاب آیا۔
سیلا ب کے باعث بڑی تعداد میں یاتری بہہ گئے اورمتعددسیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔
علاقے میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں :اب وقت ہے کہ سیاستدان مل بیٹھ کر عوامی مسائل کا حل نکالیں،محمد علی درانی

متعلقہ خبریں