پشاور(اے بی این نیوز)پشاور کے علاقے ریگی میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد پولیس اور سی ٹی ڈی کو 18 مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، دستی بم اوربارودی مواد برآمد کیا گیا۔
دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تھا۔ ہلاک دہشتگردوں میں ایک افغانی باشندہ بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں: اب وقت ہے کہ سیاستدان مل بیٹھ کر عوامی مسائل کا حل نکالیں،محمد علی درانی