اہم خبریں

اب وقت ہے کہ سیاستدان مل بیٹھ کر عوامی مسائل کا حل نکالیں،محمد علی درانی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)معروف سیاسی رہنمامحمد علی درانی نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ جن حکومتی نمائندوں کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں، ان پر فوری پابندی لگنی چاہیے۔
> انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 78 سالوں میںایلیٹ کلاس نے عوام کو غریب تر بنا دیا ہے، اور وقت آ گیا ہے کہ **بیرون ملک لوٹا گیا مال واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین کے بعد بھی عام شہری کو جمہوریت میں حقیقی شراکت نہیں ملی۔بلدیاتی انتخابات کو انہوں نے عوامی شرکت کا اصل پیمانہ قرار دیا۔
کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست اور معیشت غیر متعلقہ افراد کے کنٹرول میں ہے، جو نہ صرف ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں بلکہ حقیقی جمہوریت کو بھی دبا کر رکھے ہوئے ہیں۔ محمد علی درانی نے اے بی این نیوز کے پروگرام”ڈیبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان ایک ایٹمی طاقت ضرور ہے، لیکن افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ ہم آج بھی بنیادی ٹیکنالوجی میں پیچھے ہیں۔ ملک کی حکمرانی اب بھی اُس طبقے کے ہاتھ میں ہے جو انگریز دور میں عوام کو غلام سمجھتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی کوئی نئی حکومت آتی ہے، معیشت کو “آئی سی یو” میں قرار دے کر بہانے بناتی ہے، لیکن عام آدمی کی مشکلات، روزگار کا بحران، مہنگائی، اور بنیادی ضروریات کا فقدان بڑھتا ہی جا رہا ہےمحمد علی درانی نےپی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ> “عمران خان اور پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آئندہ تحریک عوامی مسائل کے حق میں ہو اور آئینی دائرے میں ہو۔ 2014 کے دھرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوا تھا۔انہوں نے مشورہ دیا کہپی ٹی آئی کو مہنگائی، گندم، چینی اور بجلی چوری جیسے حقیقی مسائل پر آواز بلند کرنی چاہیے۔
تمام سیاسی جماعتوں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ سیاستدان مل بیٹھ کر عوامی مسائل کا حل نکالیں، وگرنہ مخصوص لوگ بار بار اقتدار میں آ کر ملک کو مزید پیچھے دھکیل دیں گے۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں آج بروزجمعہ15 اگست 2025 سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں