اہم خبریں

شاہراہ بابوسر کو ایک بار پھر سیلابی ریلوں نے لپیٹ میں لے لیا ، لینڈ سلائیڈنگ

گلگت( اے بی این نیوز    )شاہراہ بابوسر کو ایک بار پھر سیلابی ریلوں نے لپیٹ میں لے لیا ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق
سیلابی ریلوں سے شاہراہ بابوسر کے دو مقامات پر روڈ بند ہے۔
شاہراہ بابوسر پر لینڈ سلائیڈنگ ،ایک مقامی گاڑی بھی زد میں آگئی۔
شاہراہ بابوسر پر ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔
سیلابی ریلوں نے کچھ مکانات کو جزوی نقصان پہنچایا۔
سیلابی ریلوں سے فصلوں اور زرعی زمینوں کا نقصان ہو۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو فوری سڑک بحالی کی ہدایت کی ہے۔
دیامر انتظامیہ اور دیامر پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔
شاہراہ بابوسر زیرو پوائنٹ اور بابوسر ٹاپ سے عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
ٹوریسٹ پولیس نے مسافروں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر روک دیا ہے۔
سڑک بحالی کا کام شروع ، بابوسر لوشی کے مقام پر بند سڑک بحالی کر دی گئی ہے۔
سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں :ایوان صدر میں سول وعسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت دینے کی تقریب

متعلقہ خبریں