اہم خبریں

پشاور،بنوں،دیر،خیبر اور کرم میں دہشتگرد حملے،5 اہلکار شہید،متعدد زخمی

پشاور(اےبی این نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کے حملوں میں ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت پولیس کے 5 اہلکار شہید جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔

دیر کے علاقے پناہ کوٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔ پولیس کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار رات گئے معمول کی پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پشاور کے نواحی علاقوں میں دہشت گردوں نے 2 پولیس چوکیوں اور ایک تھانے پر حملےکئے۔ سی سی پی او قاسم کے مطابق نواحی علاقے متنی، ناصر باغ پولیس چوکی اور حسن خیل تھانے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، متنی پولیس چوکی ادیزئی، ناصر باغ سخی پل اور تھانہ حسن خیل پر حملہ کیا۔پولیس نے چوکی متنی ادیزئی اور ناصر باغ سخی پل کا حملہ پسپا کر دیا، تھانہ حسن خیل حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔

ضلع خیبر میں لنڈیکوتل ڈی ایس پی کے سب آفس کی دیوار کےساتھ نصب بم پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ سے دیوار کو جزوی نقصان پہنچا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس کے علاوہ علاقہ گونگی کلے میں مکان کے ساتھ بھی نصب بم پھٹنے سے مقامی شخص کے حجرے کو جزوی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب پاراچنار میں کُرم فسادات میں مطلوب ملزم تہران طوری کی گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ اوروضہ اسٹیشن قیصرحسین شہید ہوگئے۔بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود میں واقع چوکی مزانگہ پر فتنہ الخوارج کے مسلح شرپسندوں کا حملہ پولیس جوانوں نے بروقت جوابی کارروائی سے پسپا کر دیا۔
مزید پڑھیں: ٹرینر کو پالتو وہیل نے ہلاک کردیا،وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے ؟ جانئے

متعلقہ خبریں