اسلام آباد ( اے بی این نیوز )16 اگست سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان، پیٹرولیم انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم انڈسٹری نے ڈیزل کی قیمت میں 11.75 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے، اور 16 اگست سے اس کی قیمت 285.83 روپے سے کم ہو کر 274.8 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت 1.32 روپے مہنگا کرکے 265.93 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے، جب کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت 264 روپے فی لیٹر ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت 6.25 روپے کم ہو کر 179.21 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 7 روپے 11 پیسے کمی کے بعد 163.25 روپے ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا 15 اگست کو اپنے کام کی بنیاد پر وفاقی حکومت کو سمری بھیجے گا۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن وزیراعظم کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی کال،پی ٹی آئی بھر پور انداز سے جشن آزادی منائے گی