اہم خبریں

14اگست یوم آزادی کی تقریبات، سیکیورٹی پلان تیار،اسلام آباد میں 4 ہزار سے زائد افسران پر مشتمل دستے تعینات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات،اسلام آباد پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق
یوم آزادی پر اسلام آباد پولیس کے 4 ہزار سے زائد افسران پر مشتمل دستے تعینات ہو نگے،
اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کیلئے خصوصی ناکہ جات قائم کئے جائیں گے۔
شہر میں ہلڑبازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔
ایسے غیرقانونی اقدام پر سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔
اسلام آباد کی سڑکوں پر پٹرولنگ کے خصوصی دستے تعینات کردئیے گئے۔
شہریوں، فیمیلیز کی حفاظت کے لئے ہرطرح کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے۔
یوم آزادی کے اہم پروگراموں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ یوم آزادی پرجوش طریقے سے منائیں۔
شہری آزادی مناتے ہوئے دوسروں کا خاص خیال رکھیں۔
مزید پڑھیں :چینی کے بعد کھاد مافیا حکومت کے کنٹڑول سے باہر،قیمت میں اضافہ،کسان پریشان

متعلقہ خبریں