اہم خبریں

چینی کے بعد کھاد مافیا حکومت کے کنٹڑول سے باہر،قیمت میں اضافہ،کسان پریشان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) چینی مافیا کے بعد کھاد مافیا بھی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو گیا۔ ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں اضافے سے کسانوں کو پریشانی کا سامنا۔

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اجلاس۔

اجلاس میں بڑے فرٹیلائزر اداروں کے سربراہان، صوبائی نمائندگان اور کسان تنظیموں کے نمائندے شریک۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ڈی اے پی کی بڑھتی قیمتیں کسانوں کے لیے سنگین مسئلہ بن چکی ہیں۔

کسان بلند قیمتوں کی کھاد خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔ کسانوں کی قوتِ خرید کم ہونے سے زرعی پیداوار اور فرٹیلائزر کمپنیوں کا کاروبار متاثر ہوگا۔ معیاری اور سستی کھاد قومی غذائی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

فرٹیلائزر کمپنیاں قیمتوں کا ڈھانچہ فوری طور پر معقول سطح پر لائیں۔ تعاون نہ کرنے پر حکومت کسانوں کو سہولت دینے کے لیے متبادل اقدامات کرے گی۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی اسلام آباد میں 13 اور 14 اگست کو ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا

متعلقہ خبریں