اہم خبریں

اسلام آباد میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کر د ی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) اسلام آباد میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، حکام کے مطابق یہ اقدام حساس مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں مواصلاتی رابطے محدود کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی خدشے کو بروقت روکا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موبائل نیٹ ورک کی بحالی کا عمل سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد شروع کیا جائے گا۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متبادل ذرائع سے رابطے قائم رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اس دوران، سوشل میڈیا پر بھی شہری صورتحال سے متعلق تازہ معلومات شیئر کر رہے ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :موسم گرما کی تعطیلات کا نیا شیڈول جاری ، سکول کب کھلیں گے، کونسی کلاسز کے طلبا پہلے کونسی کی بعد میں آئیں گے ،جا نئے

متعلقہ خبریں