اہم خبریں

پنجاب میں چین کی جانب سے تیز ترین سرمایہ کاری کا نیا منفرد ریکارڈ

لاہور ( اے بی این نیوز    )پنجاب میں چین کی جانب سے تیز ترین سرمایہ کاری کا نیا منفرد ریکارڈ۔ بینک آف پنجاب اور چیلنج فیشن پرائیوٹ لمیٹڈکے درمیان ایم او یو پر دستخط۔ چین کے بڑے کاروباری اداروں میں شامل”چیلنج ٹیکسٹائل گروپ“150ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا۔
پنجاب میں 100ایکڑ پر جدید ترین سپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا۔ چیلنج گروپ پنجاب میں ماہانہ 6ملین میٹر فیبرک استعمال کرکے 2سے 8 ملین گارمنٹس پروڈکشن کرے گا۔
چیلنج گروپ کے تحت پنجاب میں پاکستان کی سب سے بڑی ایڈوانس ٹیکسٹائل مل لگائی جائے گی۔
چیلنج گروپ معروف امریکن برانڈز کے ذریعے گارمنٹس ایکسپورٹ کرے گا۔ چیلنج گروپ کے ذریعے 8ماہ میں 18ہزار اور5 سال میں 25 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں گی۔ چیلنج گروپ گارمنٹ کی تیاری کے لئے خام مال بھی پاکستان سے حاصل کرے گا۔
پراجیکٹ سے سالانہ 100ملین ڈالر سے زائدبرآمدات متوقع۔ مریم نواز سے لاہور میں متعین قونصل جنرل ژاؤ شیریں اور چیئرمین چیلنج گروپ ویگو ہانگ کی ملاقات۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے فروغ اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔
چیلنج گروپ کے وفد کے سربراہ ویگوہانگ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی انویسٹمنٹ فرینڈلی پالیسیوں کو سراہا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاک چین تجارتی ،کاروباری شراکت داری کو مزید بلندیوں تک پہچانا چاہتے ہیں۔
پنجاب میں جدید ترین گارمنٹس سٹی بنارہے ہیں، چیلنج گروپ کی مہارت سے استفادہ کریں گے۔ پنجاب میں گارمنٹ سٹی کی کامیابی کے لئے چیلنج گروپ سے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت پنجاب سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بھرپور ساتھ دے گی۔
چین کی بڑی ٹیکسٹائل فیکٹریوں اور اداروں کو پنجاب میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب کی تیز ترین صنعتی ترقی کے لئے چیلنج سپیشل اکنامک زون اہم کردار ادا کرے گا۔ جدید ٹیکسٹائل پراجیکٹ کے تحت پلاسٹک ویسٹ کوری سائیکلنگ کرکے ہائی پرفارمنس فیبرک میں استعمال کیا جارہا ہے۔
حکومت پنجاب ٹیوٹا کے ذریعے نوجوانوں میں فنی مہارت کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کررہی ہے۔ صنعتی اداروں کی ضرورت کے لئے مارکیٹ بیسڈ، ہیومین ریسورس فراہم کرنے چاہتے ہیں۔
ویگوہانگ نے کہا کہ پنجاب میں چین سے بھی بہتر ٹیکسٹائل مشینری اور ٹیکنالوجی لانا چاہتے ہیں۔
پنجاب کی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں جدت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ مریم نواز کی پالیسیاں اور ان کا ویژن حوصلہ افزاء اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پُرترغیب ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی پالیسیوں کو دیکھ کر پنجاب آنے کی ترغیب پیدا ہوئی۔
پنجاب میں چین کی حالیہ سرمایہ کاری وزیراعلیٰ مریم نواز کے گزشتہ دورہ چین کا ثمر ہے۔ حکومت پنجاب ہمارے ویژن اور تجارتی مقاصد کے ساتھ ہم رنگ ہیں۔ مریم نواز نے چین کے معروف اور بڑے ٹیکسٹائل ادارے چیلنج گروپ کے وفد کا لاہور آمد پر خیر مقدم کیا۔

مزید پڑھیں :بھارت انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو سہولت دے رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

متعلقہ خبریں