کوئٹہ (اے بی این نیوز)بلوچستان حکومت نے صوبے میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب صوبے بھر کی شاہراہوں پر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک عوامی ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیئے جائیں گے۔
یہ فیصلہ منگل کو صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی شریک ہوئے، اجلاس میں یہ طے پایا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے رات کے سفر پر پابندی کو سختی سے نافذ کیا جائیگا۔
محمد حیات کاکڑ نے کہا کہ صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ رات کے وقت عوامی ٹرانسپورٹ چلنے سے روکنے کےلئے اقدامات کریں۔ٹرانسپورٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں ٹریکرز نصب کریں، سکیورٹی گارڈ تعینات کریں، اور حکومت کی اسمگلنگ مخالف پالیسیوں پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان