اہم خبریں

دشمن نے پانی بند کیا تو ایسا سبق سکھائیں گے وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا،وزیراعظم

لاہور (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 14 اگست 1947 کو دنیا کے نقشے پر نیا ملک ابھرا۔ قائداعظم نے تاریخ کا رخ موڑ کر دنیا کا نقشہ بدلا ۔ قائداعظم نے نئی قوم اور نیا ملک تخلیق کیا ۔ قائداعظم تین بڑے کارنامے انجام دینے والے رہنما ہیں۔ تحریک پاکستان میں ہر طبقہ زندگی نے قائداعظم کی قیادت میں حصہ لیا۔ تحریک پاکستان میں نوجوان، انجینئرز، ڈاکٹرز اور علما پیش پیش تھے۔ پاکستان کی تحریک میں اقلیتوں کا بھی بھرپور کردار رہا۔ 6 اور 10 مئی کو افواجِ پاکستان نے دشمن کو کاری ضرب لگائی۔ پاکستانی فضائیہ 4رافیل سمیت دشمن کے 6طیارے گرائے۔ جنگ میں جوانوں نے دشمن کو ہمیشہ یاد رہنے والا سبق سکھایا۔ ماؤں نے بیٹوں کو وطن کا جھنڈا بلند کرنے اور سرحدوں کی حفاظت کی دعا دی.دشمن ہمارا پانی بند کرنے کی دھمکی نہ دے، ایک بوند بھی چھین نہیں سکتے۔ پانی روکنے کی کوشش پر دشمن کو دوبارہ تاریخی سبق سکھائیں گے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ایک لاکھ جدید لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ بغیر سود کے تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے۔ میرٹ پر لیپ ٹاپ کی فراہمی میں سفارش اور اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں۔ یہی پالیسی پنجاب میں تھی، آج پورے پاکستان میں نافذ ہے۔ لیپ ٹاپ سے نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ بھارت کا غرور 10 مئی کو ٹوٹا، محنت سے دنیا میں مقام حاصل کریں۔ بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا ہے، دشمن کو ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کے بعد پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن ملک ایک بوند پانی بھی ہم سے نہیں چھین سکتا اور اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو اُسے ایسا سبق سکھایا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں اور اقلیتی برادری نے بھی اس تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے قائداعظم کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے دھارے کو بدلنے والے لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔شہباز شریف نے بتایا کہ حالیہ واقعات میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 4 جدید رافیل طیارے شامل تھے۔وزیراعظم کے مطابق 10 مئی کو پاکستان نے بھارت کے عسکری غرور کو خاک میں ملا دیا اور پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا۔دشمن نے پانی بند کیا تو وہ سبق سکھائیں گے وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا۔ پاک افواج کے جوان میدان جنگ میں نکلے تو ماؤں نے کہا پاکستان کا جھنڈا بلند کرنا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ہم نے اقلیتوں کا دن منایا،آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں، 14اگست کی آمد آمد ہے اس کی بھی مبارکباد دیتاہوں، کوئی اندازہ لگا سکتا تھا 1947 میں ایک نیا ملک دنیا کے نقشے پرآئے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قائداعظم کو توفیق دی اور 14 اگست کو پاکستان بنا، پاکستان کی تحریک میں قائداعظم کی قیادت میں لاکھوں مسلمانوں نے حصہ لیا، پاکستان بنانے کی تحریک میں اقلیتوں نے بھی حصہ لیا، پاکستان کی تعمیر میں بھی اقلیتوں کا کردار ہے، اقلیتوں نے دفاع پاکستان میں بھی اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو وہ کاری ضرب لگائی کہ وہ عمر بھر یاد رکھے گا، ہماری فضائیہ نے بھارت کے 6 جہاز گرائے،4رافیل شامل تھے، پاک افواج کے جوان میدان جنگ میں نکلے تو ماؤں نے کہا پاکستان کا جھنڈا بلند کرنا، ماؤں نے کہا جان دے دینا لیکن دشمن کو زیر کر کےآنا، دشمن پانی بند کرنے کی دھمکی دیتاہے، دشمن پانی کی ایک بوند بھی پاکستان سے نہیں چھین سکتا، دشمن نے پانی بند کیا تو وہ سبق سکھائیں گے وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا، دشمن کا غرور 10 مئی کو غرق ہو گیا تھا، ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :پنجاب کے عوام کے لیے خوشخبری،مریم نواز کا بڑا اعلان ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں