اہم خبریں

امیتابھ کی جراب، لتا منگیشکر کی ساڑھی چاہیے’ بشریٰ انصاری کے انوکھے مطالبے پر صارفین برس پڑے

کراچی(اے بی این نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو حال ہی میں بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی پرانی ساڑھی اور اداکار امیتابھ بچن کی جراب مانگنے سے متعلق بیان پر تنقید کا سامنا ہے

بشریٰ انصاری اپنی بہن اسماء عباس کے ساتھ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر باتیں کی۔ پروگرام کے دوران بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے میڈم نور جہاں کی بیٹی سے ان کی والدہ کی ساڑھی مانگی تھی، جس پر انہوں نے کہا کہ اچھی اچھی ساڑھیاں تو سب نے بانٹ لی ہیں پھر جو باقی ساڑھیاں تھیں اس میں سے دو تحفے میں ملیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ساڑھی پر مٹی لگی ہوئی تھی تو میں نے سوچا کہ یہ پتہ نہیں کون سے اسٹوڈیو کی مٹی ہو گی اور انہوں نے کون سا گانا گایا ہو گا، میں نے وہ مٹی صارف نہیں کی اور ساڑھی کو پلاسٹک کی پیکنگ میں محفوظ کرکے رکھ دیا۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کے ایک دوست نے کہا کہ آپ نے نورجہاں کی پہنی ہوئی ایک ساڑھی پہنی تھی، جس پر میں نے کہا کہ کاش لتا منگیشکر کی بھی ساڑھی مل جائے چاہے انہوں نے اس سے پوچا مارا ہوا ہو۔ لیکن لتا منگیشکر بیچاری فوت ہی ہوگئیں۔ پھر انہوں نے اپنے دوست سدیش سے کہا کہ پھر امیتابھ بچن کی ایک جراب (موزا) ہی لاکر دے دیں۔ میرے لیے ایک جراب ہی بہت ہے جس پر دوست نے کہا کہ آپ کیسی باتیں کر رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ اگر مجھے امیتابھ بچن کی جراب ملی تو میں اس کے ساتھ بھی تصویر لگاؤں گی کہ یہ ان کی جراب ہے۔ بشریٰ انصاری کو لتا منگیشکر کی ساڑھی اور امیتابھ بچن کی جراب مانگنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ خود لیجنڈری اداکارہ ہیں، انہیں اس طرح کی چھوٹی باتیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

مریم قریشی نے کہا کہ ’انسان کو خود کو اتنا بھی نہیں گرانا چاہیے‘، ایک صارف نے کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ ہمارے سینئر اداکار کن لوگوں کو اپنا رول ماڈل بنا رہے ہیں جو کہ مسلمان بھی نہیں ہیں، اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔

مزیدپڑھیں۔راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق

متعلقہ خبریں