اہم خبریں

9مئی کےمعاملےپر کمیشن بنایا جائے،عمران خان کا مطالبہ، زاہد خان کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اے بی این نیوز کے پروگرام ’’سوال سے آ گے ‘‘میں مسلم لیگ ن کےرہنما زاہد خان سے سوال کیا گیا کہ9 مئی کے معاملےپر عمران خان کا جو مطالبہ ہے کہ کمیشن بنایا جائے ، عوام کے سامنے سچ لایا جائے میرے خیال میں کمیشن بنا دینا چاہئے اس میں کیا قباحت ہے اس کے جواب میں مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد خان نےکہا کہ آپ نے پہلے کہا کہ اگر یہ رجیم چینج ہوتا ہےتو پھر کوئی اورآتا ہے تو پھر اس کی کیا صورتحال بنی ہےتویہ صورتحال توآپ کےسامنے ہے 2014 میں جو ہوا تھا پی ٹی وی پر قبضہ ہوگیا تھا کہ نہیں ہوا تھا اور پارلیمنٹ پر بھی اٹیک ہواتھا، سیکرٹریٹ میں بھی لوگ چلےگئے تھے ۔ صدر علوی صاحب اور عمران خان یہ دونوں مفرور تھے کہ نہیں تھے ۔ یہ دونوں پھرمنتخب بھی ہو گئے اور ایک صدر بھی بن گیا اور دوسرا وزیراعظم بن گیا ۔ اس ملک کے اندر تو یہ چیزیں چلتی رہتی ہیں یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے میں نے40سال سیاست کی ہے اور تب سے ایسی انہونی باتیں رہتی ہیں

آپ نے کمیشن بنانے بارےبات کی تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایک بار پہلے بھی کمیشن بناتھا لیکن ابھی تک اس کا رزلٹ نہیں آیااس کے بعد اسامہ بن لادن کا بنا تھا نیب کے چیئرمین پر بھی کمیشن بنا لیکن کچھ نہ ہوا ۔ کمیشن توایک ایسی چیز ہے کہ آپ نے اگر کچھ کرنا نہیں ہےتو پھر کمیشن میں ڈال تو پھر ایسا ہی پڑے رہے گا ۔ اور پھر کبھی کبھی اس کی چھوٹی چھوٹی باتیں آئیں گی اور پھر مسئلہ ختم ہوجائیگا۔


مزید پڑھیں۔کرک: ڈی ایچ کیو اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد

متعلقہ خبریں