اہم خبریں

وزیراعظم کے ہاتھ میں کچھ نہیں تو استعفیٰ دے دیں،محمد علی درانی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )محمد علی درانی نے اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے۔حکمرانوں کے چہروں سے اختلاف جھلک رہا ہے۔ نوازشریف بولتے کم ہیں، مائنڈ میک اپ کے بعد ہی بات کرتے ہیں۔ نوازشریف بہادر اور سمجھدار ہیں، لڑائیاں سوچ سمجھ کر لڑتے ہیں ۔ مارشل لا کی گود میں پلی سیاست کو 2تہائی تک پہنچایا۔ اس وقت سب سے بڑا بے چینی کا مرکز وزارت خارجہ ہے۔
نوازشریف کا گلہ ہے، پارٹی کی ڈوبتی سیاست کا مستقبل روک دیا گیا۔ غیر مقبول حکومت لمبے عرصے تک نہیں چل سکتی۔حکومت نے پرفارم کرنے کے بجائے عوام کی چیخیں نکال دیں ۔ ظلم سیاسی کارکنوں پر ہوا، چادر و چار دیواری پامال ہوئی ۔ لاہور، کراچی اور کاشتکار سب پنڈی جا کر فریاد کر رہے ہیں۔ اگر وزیراعظم کے ہاتھ میں کچھ نہیں تو استعفیٰ دے دیں۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے عوام کو آمنے سامنے لانے کی کوشش کی۔ 9 مئی کے مقدمات وزرا کے بیانات کیلئے استعمال ہوئے ۔ حکومت نے مظلوم کو مدعی سے ملزم بنا دیا۔ بھائی چارہ ختم، نفرت خطرناک حد تک بڑھ چکی۔ پیچھے ہٹنے کیلئے حکمت، آگے بڑھنے کیلئے جرات چاہیے ۔ فتح مکہ کی سنت اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ مسائل کا حل صرف حکمت اور تدبر سے ممکن ہے۔

مزید پڑھیں :واشنگٹن کی خراب صورتحال،نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کر د یئے گئے،نیویارک ،لاس اینجلس کے حا لات قابو سے باہر،ایمر جنسی نافذ

متعلقہ خبریں