اسلام آباد ( اے بی این نیوز )خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مری میں جو مشاورت ہوئی وہ ضمنی انتخابات سے متعلق تھی۔ پنجاب کی خالی سیٹوں سے متعلق حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہوگا،خواجہ آصف
مسلم لیگ ن میں فیصلوں کے تمام اختیارات نوازشریف کے پاس ہیں۔
مجھے 3دن بعد اے ڈی سی آر کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گرفتار ی کا پتہ چلا۔ اے ڈی سی آر سے متعلق اینٹی کرپشن والے تحقیقات کررہے ہیں۔ میرا اے ڈی سی آر کی گرفتاری سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں۔
اگر شکایت درست ثابت ہوئی تو اے ڈی سی آر کو ضرور سزا ملے گی۔ اگر شکایت غلط ثابت ہوئی تو شکایت کنندہ کو غلط بیانی پر سزا ہوگی۔ اس وقت وہاں کیا صورتحال ہے میں اس پر مزید بات نہیں کروں گا۔
میرے استعفے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ میری نوازشریف وزیراعلیٰ بعد میں ہے پہلے میری بیٹی ہیں۔ نوازشریف میرا لیڈر اور قائد ہے،ساری زندگی اس کے ساتھ گزر گئی۔
مریم نوازشریف ہماری آنے والی قیادت ہے۔
مزید پڑھیں :مودی با ئو لا ہو گیا،نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو پانی کی فراہمی منقطع کر دی گئی