اہم خبریں

القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری ملزمان کی جائیداد کی نیلامی کا معاملہ،2 خریدار سامنے آ گئے،جا نئےکون ہیں

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     ) القادر ٹرسٹ کیس سے جڑی اشتہاری ملزمان کی جائیداد کی نیلامی میں دو خریدار سامنے آگئے ہیں۔ نیلامی کے دوران فرحت شہزادی کی 248 کنال زمین کے لیے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی، جبکہ علی ریاض کی 416 کنال زمین میں سے 405 کنال کامیابی سے فروخت ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ عثمان نے علی ریاض کی زمین فی کنال 34 لاکھ 20 ہزار روپے میں خریدی، جو اس نیلامی کی سب سے بڑی ڈیل ثابت ہوئی۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت القادر ٹرسٹ کیس میں اثاثوں کی بازیابی کے عمل میں ایک اہم قدم ہے اور اس سے کیس کی تحقیقات میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔
پی ٹی آئی بانی عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی سمیت دیگر کے خلاف القادر ٹرسٹ نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اشتہاری ملزمان کی 3 میں سے بنی گالا میں موجود ایک جائیداد نیلام کردی گئی۔
القادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزمان میں فرحت شہزاد (عرف فرح گوگی)بھی شامل ہیں، جنوری 2024 میں عدالت نے عرف فرح گوگی، زلفی بخاری اور شہزاد اکبر سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا۔آج موہڑہ نوربنی گالا میں 405 کنال زرعی اراضی فی کنال 34 لاکھ 20 ہزار میں نیلام کردی گئی۔
کلب روڈ کے سولہ کنال کے موٹل کے پلاٹ اور دو سواڑتالیس کنال زرعی زمین کی بولی میں کسی نے حصہ نہیں لیا، اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ عزیر علی خان اور دیگر کمیٹی ممبران کی موجودگی میں نیلامی ہوئی۔
نیلامی کا وقت صبح گیارہ بجے مقرر تھا لیکن آکشن کمیٹی پانچ بجکر انتالیس منٹ پر پہنچی جب کہ اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کیا تھا جب کہ سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر سامنے آئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کی جانب سے نیلامی کے جاری اشتہار میں کہا گیا تھا کہ نیلامی میں عمران خان کی موضع موہڑہ نور کی جائیداد کو پیش کیا جائے گا، نیلامی میں 248 کنال 8 مرلے رقبہ اور 405 کنال 3 مرلے رقبہ نیلام کیا جائے گا۔اشتہار کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والے افراد 50 لاکھ روپے کا پےآرڈر چیئرمین نیب کے نام جمع کرائیں، مذکورہ شخص نیلامی میں حصہ لینے سے پہلے جائیداد کا دورہ کرسکتا ہے۔اشتہار میں کہا گیا کہ متعلقہ پٹواری نیلامی میں حصہ لینے والوں کو تمام تفصیلات فراہم کرے گا، ایولیوایشن کمیٹی کی جانب سے منظور کی گئی شرائط و ضوابط کے تحت نیلامی ہوگی۔

مزید پڑھیں :ہم کھڑے ہیں، لڑیں گے اور آواز بلند کرتے رہیں گے ، اسد قیصر

متعلقہ خبریں