اسلام آباد ( اے بی این نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مودی کا ڈیم اور نہریں بنانے کا اعلان پاکستان کے 200 ملین عوام کو پانی سے محروم کرنے کی دھمکی ہے۔ مودی کی بربریت اور سازش کو روکنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہوگا۔
پاکستان کے عوام میں اتنی طاقت ہے کہ اپنے 6کے 6دریا واپس لے سکتے ہیں۔ ہم ہمیشہ امن کی بات کرتے ہیں، بھارت جنگ کی بات کرتا ہے ۔ اگر سندھو دریا پر حملہ ہوا تو ہر صوبے کا عوام بھارت کو جواب دے گا ۔
پاکستان نے جنگ شروع نہیں کی مگر اسے فخر کے ساتھ مکمل کیا۔ پوری قوم ایک ہوکر دشمن کو مؤثر جواب دینے میں کامیاب ہوئی ۔ افواجِ پاکستان اور ایئر فورس کی تاریخی کارکردگی پر قوم کو فخر ہے ۔
سوشل میڈیا پر نوجوانوں نے دنیا کے سامنے پاکستان کا سچ پیش کیا ۔
پاکستان کے ہر شہری نے ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کیا ۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر حملہ کیا۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی خطے کی تاریخ کا سنگین واقعہ ہے۔
بھارت کا اقدام پاکستان کے پانی پر بڑا حملہ ہے ۔
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان کے بانیوں کے وژن پر وار ہے۔ سندھ طاس پر حملہ سندھ اور ملک کے عوام کے خلاف بزدلانہ کارروائی ہے۔ ہمارا سندھو دریا پاکستان کی زندگی اور تہذیب کی علامت ہے ۔
مودی کا سندھو دریا پر حملہ دراصل ہماری تہذیب، ثقافت اور تاریخ پر حملہ ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا ۔ مودی کے پاکستان مخالف جھوٹ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ سندھ طاس پر حملے کے خلاف پاکستان کا ہر شہری اور دنیا کا ضمیر بیدار ہونا چاہیے ۔
مزید پڑھیں :ہم کھڑے ہیں، لڑیں گے اور آواز بلند کرتے رہیں گے ، اسد قیصر
