لاہور (اے بی این نیوز) سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا، شاہ محمود قریشی دونوں مقدمات میں بری، محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شادمان نذرآتش اور بیکری کے باہر جلاؤگھیراؤ کے 2مقدمات ۔ عدالت نے دونوں مقدمات کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ اے ٹی سی نے شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات سے بری کردیا ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری کو 10،10سال قید کی سزا۔ محمود الرشید اور سابق گورنر سرفراز چیمہ کو بھی 10،10سال قید کی سزا۔
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو 5 ، 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں کل 41ملزمان نامزد ،15اشتہاری ہیں۔ تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں کل 41ملزمان نامزد ،15اشتہاری ہیں۔
تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں 19ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے مقدمات کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔
مزید پڑھیں: