اہم خبریں

پاکستان اور امریکہ میں قربت دکھائی دے رہی ہے ، جنرل(ر) زاہد محمود

واشنگٹن (اے بی این نیوز) دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل(ر) زاہد محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری کو ریلیشن شپ بڑے اچھے طریقے سے چل رہی تھی۔

پہلگام کے جو اسٹریجک ویلیو بڑی ہے اس کے بعد پورا پاکستان ایک پرفارمنگ پاکستان بن کر ابھرا ہے اس وقت ری سیٹ کر رہی ہے پوری دنیا اپنے ریلیشن شپ کو اور بھارت جو آج سے کچھ پہلے اپنے آپ کو عالمی طاقت کے طور پر پیش کررہا تھا حالانکہ بھارت کی ڈپلومیسی گرگٹ کی طرح رنگ بدلتی ہوئی ہے اس کا بڑا اچھا اظہار انہوں نے ان دنوں کردیا ہے ۔

جس کو امریکہ اچھی طرح سمجھ گیا ہے ہمارا جو پہلگام کے بعد ڈپلومیٹک مشن جب گیا بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تو اس کا بڑا ایفکٹ ہوا جو اس جہت ملی ہے وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے دوران لنچ پر ٹرمپ کے ساتھ میٹنگ ہوئی،اور اس سے پہلے جنرل کوریل کی جو اسٹینڈنگ کمیٹی میں انہوں نے پاکستان کی بہت تعریف کی۔

ان کی کمانڈ چینج تقریب بھی ہوئی اس میں فیلڈ مارشل موجود تھے پاکستان بھر کر سامنے آیا ہے ایک پرفارمنگ کے طور پر میں یہ نہیں کہتا کہ ہماری پارٹنر شپ شروع ہوگئی ہے انڈیا کی وجہ جو غلط فہمیاں تھیں وہ دور ہوگئی ہیں۔


مزید پڑھیں: آسٹریلوی وزیراعظم کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں