اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیرکے روز ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
پیر کے روز ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔تاہم اسلام آباد ،شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): اسلام آباد ( بو کرہ21، نیو کٹا ریاں 19، پیر و دھائی 16،ائر پورٹ11، گو لڑہ 09 )،
پنجاب:چکوال16، فیصل آباد (واسا ہیڈ آفس 09، گلستان کالونی 06،جی ایم اے 04)،قصور 06شیخو پورہ، منڈی بہاا لدین، حا فظ آباد، اٹک 01، خیبرپختونخوا: بنوں 13، چراٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: دالبندین 44، نوکنڈی، بھکر اورسبی میں 43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
پیر (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
پیر کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع۔تاہم صبح /رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: گرپتونت سنگھ کا مودی کو بڑا چیلنج،اہم اعلان کر دیا