اہم خبریں

رحیم یار خان،عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

رحیم یار خان (اے بی این نیوز)رحیم یار خان میں عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کا شکار بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی ، خان پور سٹی پھاٹک پر حادثے کا شکار ہو گئی ، حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت کیلئے معطل ہو گئی ہے ، ٹریک کو جلد بحال کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں

متعلقہ خبریں