اہم خبریں

9مئی جلاؤگھیراؤ ،فیصلہ مخفوظ ، کچھ دیرمیں سنایاجائےگا،شاہ محمودقریشی اورڈاکٹریاسمین راشد کمرہ عدالت میں موجود

لاہور(اے بی این نیوز) 9مئی جلاؤگھیراؤ کے 2مقدمات کی سماعت،فیصلہ مخفوظ کر لیا گیا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ مخفوظ کیا۔ فیصلہ کچھ دیرمیں سنایاجائےگا۔
شاہ محمودقریشی اورڈاکٹریاسمین راشد کمرہ عدالت میں موجوداعجازچودھری،عمرسرفرازچیمہ،محمودالرشید سمیت دیگرملزمان کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ انسداددہشتگردی عدالت کےجج منظرعلی گل اپنےچیمبرمیں موجود ہیں۔ راحت بیکری کےباہرجلاؤگھیراؤاورتھانہ شادمان جلاؤگھیراؤکےمقدمات کافیصلہ محفوظ کیاگیا۔
تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 19 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا گیا، اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل مکمل کیا۔ملزمان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سابق وفاقی وزیر یاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، ملزمان میں اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل ہیں، ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کی طرف سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیے جب کہ اعجاز چوہدری کی جانب سے رانا معروف ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیے۔
تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں مجموعی طور پر 41 ملزمان نامزد ہیں جب کہ 15 ملزمان اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں، کیس میں 6 ملزمان زیر حراست اور ایک ملزم وفات پا چکا ہے۔
عدالت نے 19 ملزمان کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل اپنے چیمبر میں موجود ہیں اور کوٹ لکھپت جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ٹرین سروس شروع،پہلی ریل گاڑی پہنچ گئی

متعلقہ خبریں