اہم خبریں

نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی کا آغاز ہو گیا ہے۔

یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو ہے، اس سے قبل یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا۔ہر بینکنگ کمپنی کو نان فائلرز سے ایڈوانس ایڈجسٹیبل ٹیکس منہا کرنے کا اختیار ہو گا۔

غیرمنقولہ جائیداد کی خرید وفروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔پراپرٹی کے خریدار کو ریلیف دینے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد کم کیا گیا ہے جبکہ پراپرٹی کے فروخت کنندہ یا منتقل کرنے والے کیلئے ہرسلیب میں 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
5 مزید پڑھیں: اگست پاکستان کی تاریخ کا بڑا احتجاج کیا گیا، سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند

متعلقہ خبریں