اہم خبریں

5 اگست پاکستان کی تاریخ کا بڑا احتجاج کیا گیا، سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اے بی این نیوز کے پروگرام ڈیبیٹ ایٹ8 میں تحریک انصاف کے سینیٹر ڈاکٹرہمایوں مہمند نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو سب سے پہلے بتاتا ہوں کہ 5 اگست کو ہوا کیا ہے ؟ 2020 میں  ایک بہت مہلک بیماری پاکستان میں آئی تھی اسکو کووڈ کہتے ہیں اس سے یہ ہوا تھا کہ پاکستان کو نقصان نہیں ہوا تھا اس بیماری کو قابو میں کرلیا تھا اس میں پوری دنیا میں پاکستان ٹاپ پر تھا۔

اب پاکستان کو 2022 میں پاکستان کو ایک اور بیماری لگ گئی تھی جسے کہتے ہیں پی ڈی ایم اس کے دو دور چل چکے ہیں یہ تیسرا دور چل رہا ہے اس دور کو ابھی ہینڈل کرنے کیلئے اسمارٹ پروٹیسٹ متعارف کیا ہے جس میں ہر ایک صوبے کو مختلف طریقے سے ہینڈل کرینگے جہاں اجازت ہے آئین کے لحاظ سے لوگوں کو نکلنے کی وہاں پر جلسے جلوس ہونگے اور آپ لوگوں نے دیکھا ہے کہ کے پی میں کوئی 6 یا 7 بڑی بڑی جگہ پر لاکھوں لوگ نکلے ہیں۔

اس کے بعد سندھ والی جگہ پر ہم لوگوں نے یہ دیکھا ہے کہ ہم نے 34 جتنے بھی اضلاع ہیں۔کراچی اور حیدرآباد میں ہم نے احتجاج کئے ہیں۔ جس میں وہاں پر لاٹھی چارج بھی ہوئے ہیں اور آپ نے دیکھا ہے وہاں پر آنسو گیس بھی ہوا ہے ۔

لیکن سب سے بڑا احتجاج کو 5 اگست کو ہوا تھا اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں جہاں پر 11 سے لیکر 17 سال کے بچوں کو جمع کیا تھا اور جب ان سے انٹرویو لیا گیا تھا کہ آ پ لوگ یہاں پر کیوں ہیں تو ہر ایک بچے نے کہا تھا کہ 5 اگست کو عمران خان کو غلط طریقے سے گرفتار کیا گیا تھا اور اہم چاہتے ہیں کہ اس جو رہا کیا جائے۔پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا احتجاج ہوا ہے ۔


مزید پڑھیں: پاکستان نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

متعلقہ خبریں