ہری پور ( اے بی این نیوز )شدیدبارشوں کی وجہ سےتربیلاڈیم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہو گئی۔
سیلابی ریلوں کی آمدبھی پانی میں اضافےکی وجہ بنا۔
تربیلاڈیم میں پانی ڈیڈلیول1402سےکراس کرگیا۔
تربیلاڈیم میں اس وقت پانی کی سطح1546فٹ ہے۔
تربیلاڈیم میں پانی ذخیرہ کرنےکی صلاحیت1550فٹ ہے۔
تربیلاڈیم کےسپل ویزشام6بجےکھول دیےگئے۔
دریائےسندھ اوراس سےمنسلک ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔
مزید پڑھیں :بھارت سے ہم آہنگی ممکن نہیں،وائٹ ہاؤس کا ردعمل آگیا