اہم خبریں

سکیورٹی فورسز نے لاہور کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا

لاہور(اے بی این نیوز) سکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مارا گرایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان میں بھارتی ڈرون کی نقل وحرکت دیکھی گئی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں مار گرایا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا، ابتدائی طور پر ڈرون سرویلنس لگتا ہے اور اس میں کوئی بارود نہیں تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں: جائیدادوں کی نیلامی پر حکم امتناع دینے کی بحریہ ٹائون کی استدعا مسترد

متعلقہ خبریں