اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد کی فضا ایک بار پھر روحانی خوشبو سے مہک اٹھی ہے، کیونکہ حضرت بری امام سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے320ویں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔
عرس کی تقریبات کا آغاز مزارِ مبارک کے باوقار غسل سے ہوا، جو صدیوں سے چلی آنے والی روایت کا حصہ ہے۔ ملک بھر سے زائرین، عقیدت مند، صوفی مزاج لوگ اور عوام الناس بڑی تعداد میں بری امام دربار پہنچ رہے ہیں، جہاں روحانی ماحول، نعتیہ محافل، ذکر و اذکار اور درود و سلام کی صدائیں ہر سمت گونج رہی ہیں۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی دربار پر حاضری دی اور چادر پوشی کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر خادم درگاہ راجہ سرفراز اکرم** نے ان کا استقبال کیا اور دربار کی عقیدتوں بھری فضاؤں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
عرس کے موقع پر روحانی تقریبات کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے8 اگست کو نماز مغرب کے بعد محفل نعت کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں ملک کے معروف نعت خواں اپنی عقیدت کا اظہار کریں گے۔
9 اگست کو محفلِ سماع منعقد ہوگی، جس میں صوفیانہ کلام کے ذریعے دلوں کو جھنجھوڑنے والی محافل سجیں گی۔
10 اگست کو نمازِ مغرب کے بعد خصوصی بیان اور دعا ہوگی، جس میں ملک کی سلامتی، امت کی وحدت اور روحانی ترقی کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔
یہ عرس مبارک نہ صرف مذہبی عقیدت کا مظہر ہے بلکہ سلام آباد کی ثقافتی و روحانی شناخت کا ایک اہم حوالہ بھی ہے۔ بری امام سرکار کا دربار ہمیشہ سے امن، محبت، بردباری اور انسانیت کے درس کا مرکز رہا ہے، اور ہر سال لاکھوں زائرین یہاں روحانی تسکین کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت کی تلخ حقیقتوں پر مبنی گفتگو،پارلیمینٹ کو تالے، ریاست کمزور،عمران خا ن کیساتھ ظلم